21 جون ، 2013
پشاور…پشاورکے نواحی علاقے چمکنی کی گلشن کالونی میں خودکش دھماکے سے تین افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں،ہلاکتوں میں اضافے کا بھی خدشہ ہے، دھماکے سے قبل فائرنگ بھی کی گئی۔علاقے کے رہائشی ایک عینی شاہد نے بتایا کہ دھماکا جمعے کے خطبے کے دوران ہوا،ایک خودکش حملہ آور پہلے مدرسے کے عقبی دروازے سے داخل ہوااور فائرنگ کردی جس کے بعد اُس نے خود کو دھماکے سے اُڑا لیا،عینی شاہد نے مزید بتایا کہ دھماک سے 8سے 10 افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے،دھماکے سے مدرسے کی عمارت کو نقصان پہنچا،دھماکے کے وقت مدرسے میں تقریباً200 کے قریب افراد تھے۔دھماکے کے بعد امدادی کارروائی جاری ہیں اور سیکیورٹی ادارے اور پولیس نے جائے وقوع کوگھیرے میں لے رکھا ہے اِس کے علاوہ بم ڈسپوزل عملے کو بھی طلب کرلیا گیا۔