صحت و سائنس
24 جون ، 2013

فیصل آباد : خسرے میں مبتلاایک اور بچہہلاک ،مرنیوالوں کی تعداد 45ہوگئی

فیصل آباد : خسرے میں مبتلاایک اور بچہہلاک ،مرنیوالوں کی تعداد 45ہوگئی

فیصل آباد…فیصل آباد میں خسرے کے باعث ایک اور بچہ دم توڑ گیا، الائیڈ اسپتال میں مرنے والوں کی تعداد 45ہو گئی۔ بچہ وارڈ کا انچارج تاحال غیر حاضر ہے۔ الائیڈاسپتال کے ذرائع کے مطابق خسر ہ کے مرض میں مبتلا تین سالہ سفیان آج جان کی بازی ہار گیا۔ اس اسپتال میں اس مرض سے مرنے والو ں کی تعداد 45 ہو گی ہے جبکہ درجنوں بچے ابھی بھی خسرہ وارڈ میں موجود ہیں جبکہ خسرے کے نئے مریض بچو ں کی امد کا سلسلہ بھی جارہی ہے دوسری طرف خسرہ وارڈ کے انچار ج ڈاکڑ اصغر بٹ پابندی کے باوجود بھی غیر حاضر ہیں ۔ معلوم ہوا ہے کہ وہ بیرون ملک گئے ہوئے ہیں ۔

مزید خبریں :