پاکستان
12 مارچ ، 2012

راولپنڈی: 2 بہنوں کا مبینہ قاتل آلہ قتل سمیت9ماہ بعد گرفتار

راولپنڈی …پنجاب پولیس نے راولپنڈی میں قتل ہونے والی2 بہنوں کے مبینہ قاتل کو آلہ قتل سمیت راولپنڈی سے گرفتار کر لیا،مبینہ قاتل 9ماہ سے مفرور تھا ۔ گزشتہ سال جون میں راولپنڈی کے ایک ہاسٹل میں ملزم اسد منظور نے2 بہنیں صائمہ ناز اور سدرہ ناز کو شادی نہ کرنے پر فائرنگ کر کے قتلاورایک بہن کو زخمی کر کے فرار ہوگیا تھا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے ان کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب حبیب الرحمن کو قاتل پکڑنے کا حکم دیا تھا جس کے بعد آئی جی پنجاب حبیب الرحمن نے قاتل کی گرفتاری کے لئے3 ٹیمیں تشکیل دیں جنہوں نے 2 بہنوں کے قاتل اسد منظورکو9 ماہ بعد راولپنڈی سے آلہ قتل سمیت گرفتار کر کے مزید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔

مزید خبریں :