03 جولائی ، 2013
اسلام آباد…حج کوٹے کے تنازع کو حل کرنے کیلیے چار رکنی کمیٹی قائم وزیر اعظم نواز شریف نے حج کوٹے سے متعلق پرائیوٹ حج آپریٹرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے چار رکنی کمیٹی قائم کردی ہے۔سرکاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم کی قائم کردہ کمیٹی حج آپریٹرز کے کوٹے سے متعلق مسائل حل کرے گی۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کمیٹی کے سربراہ ہیں جبکہ وزیرمذہبی امور سردار یوسف،وزیرمملکت مذہبی امور پیرمحمد امین الحسنات اور وزیراطلاعات پرویزرشید شامل ہیں۔وزیراعظم نے کمیٹی کو ہدایت کی ہے کہ سعودی حکومت کی جانب سے حج کوٹے میں کمی کے پیش نظر تمام اسٹیک ہولڈرز کی شکایات کا جائزہ لیا جائے۔ پرائیویٹ حج آپریٹرز کا کہنا ہے کہ سعودی حکومت کی جانب سے20 فیصد کٹوتی کے بعد حج کوٹا پچاس پچاس فیصد تقسیم کیا جائے۔ تاہم وزارت حج نے پرائیوٹ حج آپریٹرز کے لئے 40 فی صد اور ریگولر اسکیم کے تحت 60 فیصد کوٹا رکھنے کا اعلان کیا ہے۔