کاروبار
12 مارچ ، 2012

بجلی کا شارٹ فال پھر 5 ہزار میگا واٹ سے تجاوز کرگیا

بجلی کا شارٹ فال پھر 5 ہزار میگا واٹ سے تجاوز کرگیا

لاہور … بجلی کا شارٹ فال ایک بار پھر 5 ہزار میگاواٹ سے تجاوز کرگیا ہے، لاہورمیں ہر ایک گھنٹے بعد متعدد گرڈاسٹیشن 3، 3 گھنٹے کیلئے بند کیے جارہے ہیں۔ پپیکو ذرائع کے مطابق پانی کی قلت کے باعث تربیلا، منگلا اور غازی بروتھا ڈیم سے بجلی کی پیداوار انتہائی کم رہ گئی ہے، شہروں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 10 گھنٹے جبکہ دیہات میں 14 گھنٹے تک جاپہنچا ہے جس میں مزید اضافے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق وی وی آئی پیز فیڈرز بند نہیں کیا جارہا جس کا بوجھ عوامی فیڈرز برداشت کررہے ہیں۔ صارفین کا کہناہے کہ ابھی تو موسم پوری طرح نہیں بدلا گرمیوں میں کیا بنے گا؟۔

مزید خبریں :