12 مارچ ، 2012
منیلا…ایشیائی ترقیاتی بینک کے نائب صدر بندو لوہانی کا کہنا ہے کہ موسمی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنے کیاور معاشرتی رہنمائی کے لئے ایشیا اور پسیفک خطے کو سالانہ 40ارب ڈالر کی ضرورت پڑے گی۔ نائب صدر برائے ایشیائی ترقیاتی بینک بندو لوہانی کے مطابق ایشیا اور پسیفک میں موسمی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنے کے لئے خطے میں بڑے پیمانے پر ماحول دوست سوسائٹیز بنانے کی ضرورت ہے۔ نائب صدر کے مطابق موسمی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنے کے لئے خطے کو سالانہ 40ارب ڈالر کی ضرورت پڑے گی جبکہ خطے میں سال 10-2009میں چارارب 40کروڑ ڈالر موسمی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنے کے لئے دستیاب تھے۔