11 جولائی ، 2013
کراچی…سی این جی گاڑیوں کی تیاری پر پابندی کے باعث گزشتہ مالی سال پاکستان میں مقامی طور پر تیار شدہ گاڑیوں کی فروخت میں 24 فی صد کمی دیکھی گئی ،پاکستان میں گاڑیاں تیار کرنے والی کمپنیز کی ایسوسی ایشن کے مطابق مالی سال 2013 میں مقامی طور پر تیار شدہ تقریباً 1 لاکھ 35 ہزار فروخت ہوئیں۔ جب اس سے پچھلے سال یہ تعداد 1 لاکھ 79 ہزار سے زائد تھی۔ایسوسی ایشن کے مطابق سی این جی فٹڈ گاڑیوں کی تیاری پر پابندی ، گاڑیوں کی درآمد کا جاری رہنا جبکہ ایف بی آر کی جانب سے اسمگل شدہ گاڑیوں کو قانونی بنائے جانے کی اسکیم کے باعث مقامی پیداوار متاثر ہوئی ہے۔