12 جولائی ، 2013
لندن…ماحولیات کے تحفظ کے لیے کام کرنے والی تنظیم گرین پیس کی چھ خواتین کارکن قطب شمالی میں تیل اور گیس کے لیے ڈرلنگ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے لندن کی بلند عمارت شارڈ پر چڑھ گئیں۔ گرین پیس کی چھ کارکنوں نے جمعرات کی صبح عمارت پر چڑھنا شروع کیا اور کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد چھت پر پہنچنے میں کامیاب ہوگئیں۔ان کا مطالبہ ہے کہ بین الاقوامی ادارے قطب شمالی میں گیس اور تیل کے لیے ڈرلنگ کا منصوبہ بند کریں۔ ایسا نہ ہونے کی صورت میں پورے خطے کو شدید خطرات کا سامنا کرنے پڑے گا۔