13 مارچ ، 2012
نیو یارک…ساحل ِسمندر پر جانا کسے پسند نہیں ہوتا اور سمندرکا کنارہ ایسادلکش ہو تو پھرمنظر کو چار چاند ہی لگ جاتے ہیں ۔امریکی آرٹسٹ Andres Amador ریت کو بطورکینوس استعمال کر کے صرف ایک چھڑی کی مدد سے یہ دلفریب نقش و نگار تخلیق کرتا ہے جن کی خوبصورتی دیکھنے والوں کو حیران کر دیتی ہے۔Andres اپنے اس منفرد فن میں اتنا ماہر ہے کہ اس کے کچھ فن پارے پانچ سو فٹ تک کے رقبے پربھی پھیلے ہوئے ہیں جنہیں مکمل کرنے کے لئے اسے مسلسل کئی گھنٹے محنت کرنی پڑتی ہے۔