21 جولائی ، 2013
ٹوکیو … جاپانی وزیراعظم شینزو ایبے کی پارٹی نے ایوان بالا کے انتخابات میں بھاری اکثریت کے ساتھ کامیابی حاصل کرلی۔ شنزو ایبی نے دسمبر 2012ء میں جاپانی پارلیمان کے ایوان زیریں کے انتخابات جیتے تھے جبکہ ایوان بالا میں اپوزیشن جماعتوں کا کنٹرول تھا۔ آج ہونیوالے انتخابات میں جاپانی وزیراعظم شینزو کی جماعت لیبرل ڈیموکریٹک پارٹی نے واضح اکثریت حاصل کرلی، جس کے بعد وہ 6 سال میں جاپان کی سب سے مضبوط حکومت بنانے والی پارٹی بن گئی ہے۔