پاکستان
14 مارچ ، 2012

وزیراعظم گیلانی کا ایئرچیف راوٴ قمر سلیمان کے اعزاز میں عشائیہ

وزیراعظم گیلانی کا ایئرچیف راوٴ قمر سلیمان کے اعزاز میں عشائیہ

وزیراعظم گیلانی نے کہا ہے کہ ملکی سلامتی اور تحفظ میں پاکستان ایئرفورس کا شاندار کردار ہے اور سبکدوش ایئرچیف ایئر مارشل راوٴ قمر سلیمان نے اپنی بھرپور محنت اور تجربے سے ایئر فورس کو بہترین قیادت اور گائیڈ لائنز فراہم کیں۔ وزیراعظم ہاوٴس میں سبکدوش ہونے والے پاکستان ایئر فورس کے سربراہ ایئر مارشل راوٴ قمر سلمان کے اعزاز میں وزیراعظم گیلانی نے عشائیہ کا اہتمام کیا جس میں سیاسی قیادت، مسلح افواج کے سربراہوں اور دیگر سینئر حکام نے شرکت کی۔ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے اس موقع پر خطاب میں کہاکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فضائیہ کا کردار اور پرفارمنس کسی شک وشبہ سے بالاتر اور عظیم تر ہے۔ انہوں نے کہاکہ راوٴ قمر سلیمان نے اپنے وژن سے فورس کو آرمی اور بحریہ کے ساتھ مل کر جدید خطوط پر استوار کرکے انتہائی مضبوط اور دفاع کی ماہر فورس بنادیا ہے۔ انہوں نے ایئر چیف کی خدمات اور حاصل ہونے والے اعزازت پر خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہاکہ خطے میں امن کیلئے پاکستان ایئرفورس سمیت تمام فورسز نے قربانیاں دیں اور عوام و ملکی سرحدوں کی حفاظت کا فریضہ بطریق احسن سرانجام دیاہے ۔

مزید خبریں :