14 مارچ ، 2012
اسلام آباد … رجسٹرار سپریم کورٹ ڈاکٹر فقیر حسین کی مدت ملازمت میں 2 سال کی توسیع کردی گئی ہے۔ سپریم کورٹ کے اعلامیے کے مطابق رجسٹرار سپریم کورٹ ڈاکٹر فقیر حسین کی مدت ملازمت میں 2 سال کی توسیع چیف جسٹس پاکستان جسٹس افتخار محمد چوہدری نے 4 سینئر ججز کی مشاوت سے دی ہے ۔ اعلامیہ کے مطابق ملازمت میں توسیع سے کسی ملازم کی ترقی کا حق متاثر نہیں ہوتا۔