پاکستان
14 مارچ ، 2012

بلوچستان کا حل، حکومت اور اپوزیشن متحد ہوجائیں، صاحبزادہ فضل کریم

بلوچستان کا حل، حکومت اور اپوزیشن متحد ہوجائیں، صاحبزادہ فضل کریم

لاہور … سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ فضل کریم نے کہا ہے کہ مسئلہ بلوچستان کے پائیدار حل کیلئے حکومت اور اپوزیشن کو متحد ہوجانا چاہئے ورنہ پاکستام دشمن قوتیں اپنی سازش میں کامیاب ہوجائیں گی۔ وہ لاہور میں اپنے اعزاز میں دیئے گئے ظہرانے سے خطاب کررہے تھے۔ صاحبزادہ فضل کریم نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کی ریڑھ کی ہڈی ہے جبکہ امریکا، بھارت اور اسرائیل پاکستان کو توڑنے کے درپے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کا ہر دن مسائل میں اضافہ کررہا ہے اور پاکستان میں چور ہی چوکیدار بن بیٹھے ہیں۔ صاحبزادہ فضل کریم نے کہا کہ حکومت کی ناقص پالیسیوں، بدانتظامی اور بدعنوانی کی وجہ سے ریلوے، پی آئی اے، واپڈا اور اسٹیل ملز جیسے قومی ادارے تباہ ہوچکے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکمران حکومتی اخراجات کم کرکے ریاستی وسائل کو عوامی مسائل کھ حل کیلئے استعمال کریں۔

مزید خبریں :