14 مارچ ، 2012
لاہور … جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ کا پاکستان بارے منفی اظہار خیال کھلی دھمکی ہے اور حکومت کی مکمل خاموشی شرمناک اور بزدلانہ ہے۔ منصورہ لاہورسے جاری بیان میں لیاقت بلوچ نے کہا کہ قبائلی علاقہ جات میں ڈرون حملوں میں بے گناہ شہری مارے جار ہے ہیں لیکن ہمارے حکمران بے حسی کی چادر اوڑھے سو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو شہریوں اور سرحدوں کے تحفظ کا ذرہ بھر خیال نہیں ہے بلکہ وہ نیٹوسپلائی لائن کھولنے کیلئے مشورے کر رہی ہے۔