دنیا
14 مارچ ، 2012

برطانیہ میں منی لانڈرنگ کے الزام میں 14 افراد گرفتار

برطانیہ میں منی لانڈرنگ کے الزام میں 14 افراد گرفتار

لندن … برطانیہ میں منی لانڈرنگ کے الزام میں 14 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ، گرفتار ہونے والے 13 افراد کا تعلق شمالی آئرلینڈ سے ہے جبکہ ایک شخص کو لندن سے گرفتار کیا گیا ہے۔ گرفتار افراد میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔ منی لانڈنگ کے الزام میں ان تمام افراد کو ریونیو اور کسٹمز کی تحقیقات کے بعد گرفتار کیا گیا، ملزمان پر تعمیراتی صنعت میں 15 ملین پاوٴنڈ کی انکم ٹیکس چوری اور فراڈ کا الزام ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کیلئے بیلفاسٹ میں 31 کاروباری مقامات اور گھروں میں چھاپے مارے گئے جبکہ لندن میں 2 کاروباری مقامات اور ایک گھر پر چھاپا مار اگیا ۔

مزید خبریں :