دنیا
14 مارچ ، 2012

امریکا :فوجی بھرتی میں مالی بدعنوانی، محکمہ دفاع کی جانب سے تحقیقات

امریکا :فوجی بھرتی میں مالی بدعنوانی، محکمہ دفاع کی جانب سے تحقیقات

واشنگٹن … امریکی محکمہ دفاع عراق اور افغان جنگوں کے دوران فوج میں بھرتی کے عمل میں بڑے پیمانے پر مالی بدعنوانی کے الزامات کی تحقیقات کررہا ہے۔ امریکی محکمہ دفاع پینٹا گون نے 2005ء میں فوج میں بھرتی کیلئے ریکروٹنگ اسسٹینس پروگرام شروع کیا تھا جس کا مقصد عراق اور افغان جنگوں کیلئے افرادی قوت کی کمی دور کرنا تھا، اس پروگرام کے تحت بھرتی کنندگان کو آرمی نیشنل گارڈ یا ریزرو فوج میں ہر سپاہی کی بھرتی کے عوض 2 ہزار ڈالر عطیے کی پیشکش کی گئی تھی۔ اس مقصد کیلئے فوجیوں اور سویلینز کے ساتھ ریکروٹنگ اسسٹینٹس یا بھرتی کنندگان کے طور پر معاہدے کئے گئے تھے۔ امریکی اخبار کے مطابق تحقیقات سے اس بات کے شواہد ملے ہیں کہ ایسے ریکروٹرز نے جو 2 ہزار ڈالر کی پیشکش کے مستحق نہیں تھے، انہوں نے بعض ریکروٹنگ اسسٹینٹس کے ساتھ مل کر فوجیوں کی بھرتی کی اور اس کے نتیجے میں ملنے والی رقم آپس میں تقسیم کرلی جاتی تھی۔ اخبار کے مطابق اس طرح 9 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز کا فراڈ کیا گیا۔ اس سلسلے میں 17 ہزار سے زائد ریکروٹرز اور سیکڑوں ریکروٹنگ اسسٹینٹس سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔

مزید خبریں :