پاکستان
14 مارچ ، 2012

مہران بینک اسکینڈل، ملوث افراد کو نااہل قرار دیا جائے، سراج الحق

پشاور … جماعت اسلامی کے نائب امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ مہران بینک اسکینڈل میں ملوث افراد کو تاحیات نااہل قرار دے۔ پشاور سے جاری بیان میں نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کے مطابق مہران بینک اسکینڈل انتہائی اہمیت کا حامل کیس ہے لہٰذا سپریم کورٹ اسکینڈل میں ملوث افراد کیلئے تاحیات نااہلی کا حکم دے۔ سراج الحق کا کہنا تھا کہ حکومت وزیرستان میں ڈرون حملے روکنے میں ناکام ہوچکی ہے جبکہ حکومت نے پارلیمنٹ اور آل پارٹیز کانفرنس کی قرار دادیں نظر انداز کرکے خارجہ پالیسی امریکی مفادات کے تابع کردی ہے۔ سراج الحق نے کہا کہ افغانستان میں امریکا طالبان سے مذاکرات کررہاہے جبکہ ہمارے حکمران اپنے ہی ملک میں آپریشن کررہے ہیں۔

مزید خبریں :