پاکستان
15 مارچ ، 2012

مہران گیٹ :رحمان ملک کا شہباز شریف کو 10 ارب روپے ہرجانے کا نوٹس

مہران گیٹ :رحمان ملک کا شہباز شریف کو 10 ارب روپے ہرجانے کا نوٹس

اسلام آباد .. وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے آئی بی سے 50 کروڑ روپے نکلوانے کے شہباز شریف کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے انہیں 10 ارب اور سینیٹر مشاہد اللہ کو 2 ارب روپے ہرجانے کے نوٹس بھجوانے کا اعلان کیا ہے۔وزارت داخلہ کے اعلامیے کے مطابق رحمان ملک نے شہباز شریف اور مشاہد اللہ کے بیانات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان پر من گھڑت الزامات لگا کر شہباز شریف نے یونس حبیب کے الزامات سے توجہ ہٹانے کی ناکام کوشش کی ہے۔ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق آئی ایس آئی اور آئی بی وزارت داخلہ کے ماتحت ہیں نہ ہی آئی ایس آئی اور آئی بی کا مالی،انتظامی اور آپریشنل کنٹرول وزارت داخلہ کے پاس ہے،اس لئے وزیر داخلہ رحمان ملک آئی بی سے پیسے نکلوانے کے مجاز تھے،نہ انہوں نے پیسے نکلوائے اور نہ ہی انہیں اس کا کوئی علم تھا۔ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق رحمان ملک نے اپنے وکیل کو شہباز شریف کو 10 ارب اور سینیٹر مشاہد اللہ کو 2 ارب روپے کے نوٹس بھجوانے کی ہدایت کر دی ہے۔

مزید خبریں :