19 جنوری ، 2012
نیو یارک…این جی ٹی…دنیا کے طا قت ور ترین ملک امریکا میں سب کچھ اچھا نہیں ہے جس با ت کا ثبو ت امریکی ائیر پو رٹس ہیں ۔ایک سفر ی ویب سا ئٹس کی جا ری کردہ رپورٹ نے دنیا کے دس بدترین ائیر پو رٹس کی فہر ست میں امریکی شہر نیو یا رک کے جا ن ایف کینڈ ی ائیر پو رٹ کو دنیا کا بد ترین ائیر پو رٹ قرا ر دیا گیا ۔ویب سا ئٹ کے مطا بق جا ن ایف کینڈ ی ائیر پورٹ پر مسا فروں کوسب سے زیا دہ مشکلا ت کا سا منا کر نا پڑ تا ہے جبکہ سہو لیا ت کے لحا ظ سے سعودی عر ب کے شہر جدہ کے کنگ عبدالعزیز ائیر پو رٹ کو دنیا کا بہتر ین ائیر پورٹ قرا ر دیا گیا ہے ۔دلچسپ طور پر بدترین ائیرپورٹس کی اس فہرست میں جان ایف کینیڈ ی ائیر پورٹ اکیلا نہیں بلکہ اس میں مزید تین امریکی ائیر پو رٹس شامل ہیں ۔ ویب سائٹ کے مطابق ائیر پو رٹس کے اچھے برے ہو نے کا فیصلہ ان کی صفا ئی ،مسافروں کو دی جا نے والی سہو لیات ،فلائٹس کی وقت پر روانگی اوراس بات پر کیا جا تا ہے کہ مسافروں کے لیے شہر سے ائیر پورٹ تک اور ائر پو رٹ سے شہر تک پہنچناکتنا آسان ہے۔