انٹرٹینمنٹ
15 مارچ ، 2012

عامر خان ’دھوم تھری‘ میں کام کرنے کیلئے ذہنی طور پر تیار نہیں

عامر خان ’دھوم تھری‘ میں کام کرنے کیلئے ذہنی طور پر تیار نہیں

ممبئی… تھری ایڈیٹ کے رنچھوڑ داس عامر خان ’دھوم تھری ‘میں کام کرنے کے لئے ذہنی طور پر تیار نہیں ہیں۔رنچھوڑداس جیسے ذہین ، باکمال اور پھرتیلا کردار ادا کرنے والے عامر خان نے دھوم تھری میں کام کرنے کے لئے اپنی ساری تیاریاں کرلیں مگر ایک صحافی کے سوال پوچھنے پر انہیں نے کہا کہ وہ تیاری کر تو رہے ہیں لیکن اصل حقیقت یہ ہے کہ وہ دھوم تھری میں منفی کردار ادا کرنے کے لئے ذہنی طور پر تیار نہیں ہیں۔ دھوم تھری میں عامر خان ایک منفی کردار میں جلوہ گر ہونگے اور ان کے ساتھ نمایاں ستاروں میں کترینہ کیف اور ابھیشیک بچن کے ساتھ ساتھ اودے چوپڑا بھی اپنی فنکاری کا جادو جگائیں گے۔ دھوم اور دھوم ٹو کی کامیانی کے بعد دھوم تھری بنانے کا فیصلہ کیا گیا تھا اور ان دنوں اس کی تیاریاں ہورہی ہیں۔ دھوم کا سیکیول دھوم تھری 2013 میں سینماوٴں کی زینت بنے گا۔

مزید خبریں :