پاکستان
15 مارچ ، 2012

ٹیچر تشدد کیس، اسلم مڈھیانہ کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا گیا

ٹیچر تشدد کیس، اسلم مڈھیانہ کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا گیا

سرگودھا… سرگودھا میں 70سالہ اسکول ٹیچر کی ٹانگیں توڑ دینے کے واقعہ میں گرفتار پیپلز پارٹی کے سابق ایم پی اے اسلم مڈھیانہ کو آج انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں ناکا نا مزید دو روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا گیا۔ انہیں ایک روز قبل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سرگودھا خالد محمودملک کی عدالت میں پیش کیاگیا تھا جہاں عدالت نے ایک روزہ جسمانی ریمانڈ دیتے ہوئے پولیس کو حکم دیا تھا کہ ملزم کو مجاز عدالت میں پیش کیا جائے۔اسلم مڈھیانہ کو آج انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کرنے کے بعد عدالت سے استدعا کی گئی کہ ملزم سے اسلحہ برآمد کرنا ہے لہذا ملزم کا مزید جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔ وکلاء کی بحث مکمل کرنے کے بعد عدالت نے اسلم مڈھیانہ کو مزید دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ اس کے علاوہ اسلام مڈھیانہ کے حق میں مظاہرہ کرنے والے 600افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

مزید خبریں :