19 جنوری ، 2012
کابل…این جی ٹی…افغانستان کے شہر کابل میں دنیا کا سب سے بڑا قرآنِ پاک تیار کیا گیا ہے۔ 218صفحات پر مشتمل اس قرآن ِ پاک کا وزن500کلوگرام ہے جوسات فٹ لمبا اور دس فٹ چوڑا ہے۔ا س قرآن ِ مجید کو پانچ سال کے عرصے میں ایک نا مور افغان کیلی گرافرمحمد صابر کھیدری نے اپنے 9شاگردوں کی معاونت سے تیار کیا ہے جس کی تیاری کیلئے 30مختلف کیلی گرافی کے ڈیزائن کا استعما ل کر کے اسے دلکش بنایا گیا ہے ۔گزشتہ روز کابل میں ایک تقریب کے دوران اس قرآنِ پاک کی رونمائی کی گئی جسے دنیا کے سب سے بڑے قرآن ِپاک کا اعزاز حاصل ہو گیا ہے۔