15 مارچ ، 2012
کراچی … عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر سینیٹر شاہی سید نے کہاہے کہ کراچی سے متعلق ان کی جماعت کے 3 مطالبات ہیں، اسلحے کا خاتمہ، منصفانہ انتخابی فہرستیں اور بلا تفریق آپریشن۔ کراچی ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو میں شاہی سید نے کہا کہ سینیٹر بننے کے بعد اب وہ پورے پاکستان کے مسائل کی بات کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں جو حلقہ بندیاں ہورہی ہیں وہ انہیں قبول نہیں، یہ فوج کی نگرانی میں ہونی چاہئیں۔ شاہی سید کا کہنا تھا کہ ہمیں اسلحہ کی ضرورت نہیں، سب سے پہلے اے این پی سے اسلحہ لیا جائے اورپھر کراچی میں کسی ایک قوم یا جماعت کیخلاف نہیں بلکہ بلا تفریق آپریشن کیا جائے۔