15 مارچ ، 2012
اسلام آباد … مہاجر قومی موومنٹ کے سربراہ آفاق احمد نے حکومت اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر لاپتہ افراد کو منظر عام پر لائیں۔ مہاجر قومی موومنٹ کے سربراہ آفاق احمد نے اسلام آباد میں لاپتہ افراد کے لواحقین کے کیمپ کا دورہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت اور متعلقہ ادارے لاپتہ افراد کے بارے میں حقائق سامنے لائیں اور انہیں ان کے پیاروں سے ملائیں۔ اس موقع پر ڈیفنس آف ہیومن رائٹس کی چیئرپرسن آمنہ مسعود جنجوعہ نے کہا کہ گزشتہ ایک ماہ میں مزید 160 لاپتہ افراد کے کیسز سامنے آئے ہیں، لاپتہ افراد کے کیمپ میں کھانا تقسیم کرنے والے اسلام آباد کے رہائشی لڑکے کو بھی 3 روز قبل اٹھا لیا گیا ہے۔