پاکستان
15 مارچ ، 2012

جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کااجلاس، آپریشنل تیاریوں پر اظہار اطمینان

 جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کااجلاس، آپریشنل تیاریوں پر اظہار اطمینان

راولپنڈی … جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے ملکی، علاقائی اور سرحدوں کی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے مسلح افواج کی آپریشنل تیاریوں اور بلند حوصلے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا اجلاس چیئرمین کمیٹی جنرل خالد شمیم وائیں کی صدارت میں جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹر راولپنڈی میں ہوا۔ جس میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی، نیول چیف ایڈمرل محمد آصف سندیلہ اور ایئر چیف مارشل راوٴ قمر سلیمان کے علاوہ ڈی جی آئی ایس آئی، سیکریٹری دفاع اور ڈی جی اسٹریٹیجک پلان ڈویژن شریک ہوئے۔ اجلاس میں موجود ملکی اور علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال اور چیلنجز کا جائزہ لیا گیا، سرحدوں کی صورتحال کابھی جائزہ لیاگیا۔

مزید خبریں :