16 مارچ ، 2012
بیجنگ .. . . .گاڑی چلاتے ہوئے اگر آپ کو شارٹ کٹ لینا پڑے اور پولیس والا آپ کو روکنے کی کوشش کرے تو گھبراہٹ میں آپ سے کیاکچھ ہوسکتا ہے آئیے آپ کو دکھاتے ہیں۔ اگر پولیس والا آپ کو غلطی پر روکے تو کیا یہ بھی کیاجاسکتاہے۔ چین میں پولیس اہلکار ڈنگ جی نے ایک کار کو غلط ٹریک پر تیز رفتاری سے جاتے دیکھ کر روکا تو ڈرائیور نے بریک لگانے کے بجائے اسی پر کار چڑھادی اور پھر کمال تو پولیس اہلکار نے کیا کہ اس نے اپنے جسم کو سخت کرکے انجن ہوڈ کے اوپر گرالیا۔ اس طرح کار والا تھوڑی دور جاتے ہی گاڑی روکنے پر مجبورہوگیا۔ ہونا کیا تھا پھر۔ جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے۔پولیس اہلکار کوصرف معمولی سی خراشیں آئیں۔