15 اگست ، 2013
کراچی…طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ گزشتہ دو عشروں کے دوران ذہنی دباوٴ سے بچاوٴ کی ادویات کا استعمال بڑھ گیا ہے ،جن سے ہونے والے نقصانات مزید پریشانیوں اور تکالیف کا باعث بنتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ذہنی دباوٴ کی بہت سی وجوہات ہیں ۔ دنیا بھر میں ڈپریشن عام ہے اور معاشی جدوجہد اس میں مزید اضافہ کرتی ہے۔ٹیلی وژن پرایسی ادویات کے اشتہارات ان دواوٴں کو فروغ دے رہے ہیں۔ ایک تحقیق کے مطابق ہر دس میں سے ایک امریکی ان دواوٴں کا عادی ہے ، جن کی عمریں 40 سے 50 کے درمیان ہیاور ان میں خواتین بھی شامل ہیں ۔اس بارے میں ہونے والی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ڈپریشن کا شکار لوگوں کی درست تعداد نہیں بتائی جاسکتی تاہم،سنجیدہ نوعیت کے ڈیپریشن کے مریض کم ہوتے ہیں۔