15 اگست ، 2013
واشنگٹن… امریکی ماہرین نے سٹیم سیلز سے انسانی دل بنالیاہے ۔ روسی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ماہرین حیاتیات نے طبی مقاصد کیلئے سٹیم سیلز کے استعمال کے حوالے سے ایک اہم کامیابی حاصل کر لی ہے ۔ انہوں نے سٹیم سیلز سے انسانی قلب بنالیا ہے ۔ ماہرین نے دل کے ڈھانچے میں خلیوں کو صاف کر کے اس ڈھانچے میں سٹیم سیلز لگا دیئے جن پر خصوصی کیمیائی مادوں کے ذریعے اثر ڈالا گیا یوں اصل انسانی دل جیسا عضو تیار ہوگیا جو ایک منٹ میں 50 مرتبہ دھڑک سکتا ہے ۔ یہ کام سرانجام دینے میں سائنس دانوں کو 20گھنٹے لگے امید کی جا رہی ہے کہ اس سے امراض قلب کے مریضوں کو مدد ملے گی۔