02 جنوری ، 2012
نیویارک…این جی ٹی…ایک امریکی نو جوان کے با پ نے اُسے خوش کر نے کے لیے انوکھا انداز اختیار کیا ہے جو روز صج اپنے بیٹے کے لیے ایک نیا روپ بھر تا ہے ۔ Dale Price کابیٹا جب اسکو ل روانہ ہو تا ہے تو وہ روز ایک ایسے حلیے میں اسے الوداع کہتاہے جو نہ صرف اس کے بیٹے بلکہ اسکو ل وین میں سوارتمام بچوں کے چہرے پر مسکراہٹ بکھیر دیتا ہے ۔Daleکبھی سپر مین بنتا ہے تو کبھی جو کر ،گو کہ کبھی کبھی اس کاعجیب و غریب حلیہ اس کے بیٹے کے لیے شر مندگی کا با عث بھی بن جاتا ہے لیکن زیادہ تر وہ اپنے والد کو مختلف روپ میں دیکھ کر خو ش ہو تا ہے۔ ڈیل ابھی تک ایک سو ستر(170) مختلف ر وپ دھارچکا ہے اور وہ روز صبح اپنے بیٹے کو ہنسا نے کے لیے یہ کا م مستقبل میں بھی جا ری رکھنے کاارادہ رکھتا ہے۔