19 اگست ، 2013
سی اٹل…امریکا کے شہر سی اٹل میں ایک انوکھی لڑائی کھیلی گئی جس میں پانی سے بھر ے غبارے ایک دوسرے پر پھینکے گئے اور پرانے ورلڈ رکارڈ توڑنے کی کوشش کی گئی۔میوزک کی آواز سنتے ہی 4256 رہائشیوں نے ایک دوسرے پر غبارے مارنا شروع کردیے،انتظام کرنے والوں کے مطابق 3 لاکھ غبارے پھنکے گئے ، ایسا لگ رہا تھا کہ ہر طرف غباروں کی بارش ہورہی ہے۔یہ کوشش گنیز بک اف ورلڈ رکارڈ توڑنے میں ناکام رہی جو 2011 میں 8957 افراد نے بنائی تھی۔اس کھیل سے 55000 ہزار ڈالر کماے گئے جو سیاٹل میں موجود بچوں کی ہسپتال کے لئے وقف کردیے۔