16 مارچ ، 2012
کراچی … سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری نے کل تاجروں کی ہڑتال کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ کراچی تاجر اتحاد کے چیئرمین عتیق میر کی سربراہی میں الائنس آف مارکیٹ ایسوسی ایشن آرام باغ کے وفد نے مرکز اہل سنت پر سربراہ سنی تحریک ثروت اعجاز قادری سے ملاقات کی۔ ملاقات میں بھتہ خوری کے باعث تاجروں کو درپیش مشکلات پر تبادلہٴ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر سربراہ سنی تحریک نے کہا کہ بھتہ خوری نے شہر میں کاروباری سرگرمیاں ختم کردی ہیں اور تاجروں کی ہڑتال کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔