پاکستان
16 مارچ ، 2012

پی ایس 53 میں دوبارہ ضمنی انتخاب ، پولنگ 26 اپریل کو ہوگی

پی ایس 53 میں دوبارہ ضمنی انتخاب ، پولنگ 26 اپریل کو ہوگی

کراچی … الیکشن کمیشن نے سندھ اسمبلی کے حلقے پی ایس 53 میں دوبارہ ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کردیا ہے ،پولنگ 26 اپریل کو ہوگی۔ سندھ اسمبلی کی اس نشست پر ضمنی انتخاب پیپلز پارٹی کی امیدوار وحیدہ شاہ نے جیتا تھا لیکن ان کے پولنگ عملے پر تشدد کے باعث انتخاب کالعدم قرار دے دیا گیا تھا۔ ضمنی انتخاب کیلئے کاغذات نامزدگی 21 اور 22 مارچ کو وصول کیے جائیں گے جن کی جانچ پڑتال 26 اور 27 مارچ کو ہوگی۔ کاغذات نامزدگی 3 اپریل تک واپس لیے جاسکیں گے جبکہ پولنگ 26 اپریل کو ہو گی۔

مزید خبریں :