16 مارچ ، 2012
سیالکوٹ … پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے ملک پر کرپٹ ٹولہ مسلط ہے جس کی کرپشن اور نااہلی کی داستانیں گلی گلی سنائی دے رہی ہیں، یہ ٹولہ نوجوانوں کے سونامی کو نہیں روک سکتا۔ سیالکوٹ میں 23 مارچ کے جلسے کی تیاری کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی مقبولیت سے مخالفین کی نیندیں حرام ہو چکی ہیں، میں سوچ سمجھ کر پی ٹی آئی میں شامل ہوا ہوں،کہیں بھی نہیں جا رہا۔ انہوں نے کہا 23 مارچ کو سیالکوٹ کے عوام غلامی کی زنجیریں توڑ دیں اور لوٹ کھسوٹ کرنے والے ٹولے کو دفن کر دیں، سیالکوٹ کے عوام 23مارچ کے جلسے میں بھر پور شرکت کریں گے۔