10 ستمبر ، 2013
لکی مروت…ضمنی انتخابات کے دوران خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ اور لکی مروت میں خواتین کو حق رائے دہی سے محروم رکھنے سے متعلق تفصیلی رپورٹ الیکشن کمیشن کو پیش کردی گئی۔الیکشن کمیشن رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد آئندہ دو دنوں میں فیصلہ کرے گا۔ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرز کی تیار کردہ رپورٹ میں خواتین کو ووٹ کے حق سے محروم کرنے سے متعلق مختلف حلقوں کے بیانات لئے گئے ہیں۔ جن میں ووٹ سے محروم رہنے والی خواتین، سیاسی جماعتوں کے نمائندے، خواتین کے حقوق کے لئے کام کرنے والی این جی اوزاور پولنگ سٹاف بھی شامل ہیں۔ الیکشن کمیشن رپورٹ کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد آئندہ دو دنوں کے اندر حتمی فیصلہ کرے گا۔ خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ اور لکی مروت کے بعض پولنگ اسٹیشنوں میں خواتین کو ووٹ دینے سے روکنے کا پشاور ہائی کورٹ نے سوموٹو ایکشن لیا تھا۔ عدالتی حکم پر واقعے کی تحقیقاتی رپورٹ تیار کی گئی ہے۔