10 ستمبر ، 2013
پشاور…تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ہمارا سب سے بڑا چیلنج تعلیم ہے، اسلام کے نام پر بننے والے ملک میں تعلیم کو تباہ کیا گیا۔ پشاور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پورے صوبے میں ایک ہی نصاب تعلیم لایا جائے گا، طبقاتی نظام تعلیم ختم کرکے سب کیلئے یکساں نظام لانا چاہتے ہیں، کسی بھی مہذب ملک میں غریب و امیرکیلئے الگ الگ نظام تعلیم نہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں تعلیم کے نظام کو ٹھیک کرنے کی مہم شروع کردی، بیرون ملک پاکستانیوں کو تعلیم میں سرمایہ کاری پرراغب کروں گا۔ عمران خان خیبرپختونخوا میں تعلیمی جہاد شروع کررہے ہیں، نظام تعلیم کو مکمل شفاف بنائیں گے، انتظامی ڈھانچہ تبدیل کریں گے۔ چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ خیبرپختونخوا دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثر ہے،چاہتے ہیں کہ صوبے میں امن ہو، امن ہوگا تو لوگ باہرسے سرمایہ کاری کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کل کی آل پارٹیز کانفرنس میں ہمارے تمام نکات قرارداد میں شامل کیے گئے۔