پاکستان
14 ستمبر ، 2013

پرویز خٹک نے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ اور کیجولٹی میڈیکل آفیسرمعطل کردیا

پرویز خٹک نے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ اور کیجولٹی میڈیکل آفیسرمعطل کردیا

پشاور…خیبرپختون خوا کے وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے نصیراللہ بابر اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ اور کیجولٹی میڈیکل آفیسرکو ناقص کارکردگی پرمعطل کردیا۔رکن خیبرپختونخوا اسمبلی عارف یوسف نے جیونیوز کو بتایا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختون خوا پرویز خٹک کوہاٹ روڈ پر واقع نصیراللہ بابر اسپتال اچانک پہنچ گئے۔ وزیراعلیٰ نے اسپتال کے مختلف وارڈز کا دورہ کیا اور اسپتال انتظامیہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ رکن اسمبلی عارف یوسف نے بتایا کہ وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے اسپتال انتظامیہ کی کارکردگی ناقص پانے پر اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ اور کیجولٹی میڈیکل آفیسرکو معطل کرنے کے احکامات جاری کیے۔

مزید خبریں :