کھیل
18 ستمبر ، 2013

چیمپئنز لیگ : فیصل آباد وولفز آج سن رائزرز حیدر آبادسے مقابلہ کریگی

چیمپئنز لیگ : فیصل آباد وولفز آج سن رائزرز حیدر آبادسے مقابلہ کریگی

چندی گڑھ … چمپیئنز لیگ کے کوالیفائنگ راوٴنڈ میں آج بھی 2 میچز کھیلے جائیں گے، اوٹاگو وولٹز کا مقابلہ کندورتا مرون اور فیصل بآد وولفز ،سن رائزررز حیدرآباد کا سامنے کرے گی۔ کوالیفائنگ راوٴنڈ کے پہلے میچ میں سر لنکن کلب کندورتا مارونز اور اوٹاگو وولٹز آمنے سامنے ہوں گی ، سری لنکن کلب کو کل کھیلے میچ میں حیدرآباد سن رائزرز نے 8 وکٹ سے شکست دی تھی ، جبکہ اوٹاگو وولٹز نے فیصل آباد وولفز کو باآسانی ہرایا۔ دوسرامیچ پاکستان کی ڈومیسٹک چمپئن فیصل آباد وولفز اور حیدرآباد سن رائزرز کے درمیان ہوگا، ایونٹ میں رہنے کیلئے فیصل آباد وولفز کا میچ جیتنا ضروری ہے، دونوں ٹیمیں پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑے 7 بجے ٹکرائیں گی۔

مزید خبریں :