26 ستمبر ، 2013
جنیوا میں نایاب گلابی ہیرا نمائش کیلئے پیش کردیا گیا، اس قیمتی ہیرے کی نیلامی 13 نومبر کو ہوگی۔ بیضوی شکل کے ہیرے ’پنک اسٹار‘ کی قیمت 6 کروڑ امریکی ڈالر رکھی گئی ہے۔ اس ہیرے کو 1999ء میں جنوبی افریقا میں ڈی بیئرز کمپنی کی کانوں سے نکالا گیا تھا۔ ابتداء میں اس کا وزن 132.5 قیراط تھا لیکن 2 برس کی تراش خراش کے بعد اب یہ 59.6 قیراط کا ہے۔