01 اکتوبر ، 2013
کوئٹہ…صوبائی محکمہ صحت کی مبینہ لاپرواہی کہیں،یا عدم دلچسپی یا متعلقہ اہلکاروں کی غفلت، مگر یہ کس قدر افسوس کی بات ہے کہ کوئٹہ میں پولیو سے بچاؤ کی ویکسین کے وائل گوالمنڈی چوک کے قریب بنیادی صحت کے مرکز کے قریب کچرے میں پڑے تھے، ویکسین پر اسکی ایکسپائری فروری 2015درج ہے،کچرہ چننے والے ایک بچے نے بتایا کہ یہ ادھر سے ہم کو ملا،ادھر لوگ کچرہ لا کر پھینکتا ہے۔ پولیو سے بچاؤ کی ویکسین محکمہ صحت کو ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن فراہم کرتی ہے، انسداد پولیوکی مہم کوئٹہ اور بلوچستان کے31اضلاع میں آج ہی سے شروع ہوئی ہے، قابل ذکر بات یہ ہے کہ کوئٹہ شہر کو پولیو کے حوالے سے ہائی رسک قراردیاگیاہے، اس صورتحال میں پولیو ویکسین کا کچرے سے ملنا خود محکمہ صحت کی کوششوں کیلئے ایک دھچکا ہے۔