پاکستان
03 اکتوبر ، 2013

ہائیکورٹ: بلدیاتی انتخابات جلد کرانے کیلئے دائر درخواستیں نبٹا دیں

ہائیکورٹ: بلدیاتی انتخابات جلد کرانے کیلئے دائر درخواستیں نبٹا دیں

لاہور…لاہور ہائی کورٹ نے بلدیاتی انتخابات جلد کرانے کے لئے دائر درخواستیں نمٹا دیں۔ جبکہ بلدیاتی انتخابات غیر جماعتی بنیادوں پر کرائے جانے کے کیس کی سماعت 9 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔لاہورہائیکورٹ کے 2 رکنی بینچ کے روبرو بلدیاتی انتخابات کے غیر جماعتی انعقاد کے کیس کی سماعت ہوئی۔ پیپلز پارٹی کے وکیل لطیف کھوسہ نے دلائل دیئے کہ آئین کے منافی اور عوام کے بنیادی حقوق کے خلاف قانون سازی نہیں ہو سکتی۔ عدالت نے الیکشن کمیشن سے جواب طلب کرتے ہوئے آئندہ سماعت 9 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔ حکومت کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ بلدیاتی انتخابات چودہ دسمبر تک کرا دیئے جائیں گے جس پر فاضل عدالت نے انتخابات جلد کرانے کے لئے دائر درخواستیں نمٹا دیں۔

مزید خبریں :