21 مارچ ، 2012
ملتان… گیس لوڈ مینجمنٹ کے تحت ملتان ریجن کے تمام سی این جی اسٹیشنز آج تیسرے روز بھی بند ہیں۔ملتان ریجن کے اضلاع وہاڑی،خانیوال،مظفرگڑھ،لیہ ،ڈیرہ غازی خان اور ملتان کے تمام سی این جی اسٹیشنز جمعرات کی صبح 6 بجے تک بند رہیں گے۔ہفتہ وار طویل بندش کے باعث لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا رہتا ہے جبکہ ٹرانسپورٹرز کے من مانے کرائے مانگنے سے لوگوں کو آمدورفت میں بھی پریشانی اٹھانی پڑتی ہے۔ٹرانسپورٹرز کے مطابق ہفتہ وار بندش کے دوران پیٹرول اور ڈیزل کے استعمال کے باعث زائد کرائے وصول کرنے پڑتے ہیں۔