پاکستان
07 اکتوبر ، 2013

سیاستدان بن کر ملک کی خدمت کرنا چاہتی ہوں، ملالہ یوسف زئی

سیاستدان بن کر ملک کی خدمت کرنا چاہتی ہوں، ملالہ یوسف زئی

لندن…ملالہ یوسفزئی کاکہنا ہے کہ وہ مستقبل میں سیاستدان بن کر ملک کی خدمت کرنا چاہتی ہیں ، برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں ملالہ یوسفزئی نے اک بار پھر اب پ پر یقین کو اپنا مشن بنایا، اور اپنے عز م کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ وہ اپنے ملک کا مستقبل بدلنا چاہتی ہیں اورتعلیم کو ضروری بنانا چاہتی ہیں ۔ملالہ یوسفزئی نے کہا کہ بدقسمتی سے ہرشخص حالات کی بہتری کے لیے دوسرے کا شخص کا انتظار کرتاہے۔لیکن خود اٹھ کھڑا نہیں ہوتا، انہوں نے مسائل کے حل اور جنگ کے خلاف لڑنے کیلئے مذاکرات اور امن کو بہترین راستہ کہا ،ملالہ کاکہنا تھا کہ دہشتگردی سے نمٹنا حکومت اور امریکاکاکام ہے ،لیکن آئندہ نسلوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرکے شدت پسندی اور دہشتگردی کے خلاف کھڑا کیا جاسکتا ہے ،انہوں نے کہا کہ وہ اللہ اور اپنے مقصد کی کامیابی پر یقین رکھتی ہیں اورمغربی دنیا میں بھی اپنی پشتون ثقافت کواپنائے ہوئے ہوں ،سوات کی حسین وادیوں سے تعلق رکھنے والی ملالہ یوسفزئی کو رواں ماہ دئیے جانے والے نوبل امن انعام کے لیے پسندیدہ بھی قرار دیا جارہا ہے۔

مزید خبریں :