کاروبار
07 اکتوبر ، 2013

ایکنک سے42 ارب 92 کروڑ روپے کے 9 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری

ایکنک سے42 ارب 92 کروڑ روپے کے 9 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری

اسلام آباد…قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی ایکنک نے 42 ارب 92 کروڑ روپے کے 9 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی ہے۔وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت ایکنک کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا جس میں پانی و بجلی، تعلیم ، صحت اور مواصلات کے 9 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی گئی۔ پنجاب کے لیے 24 ارب روپے، بلوچستان کے لیے 8 ارب 70 کروڑ روپے، سندھ کے لیے 2 ارب روپے اور خیبر پختونخوا کے لیے ساڑھے 4 ارب روپے کے منصوبے منظور کیے گئے ہیں۔ نیشنل اسکالر شپ پروگرام کے لیے 2 ارب 90 کروڑ روپے کا منصوبہ منظور کیاگیا ہے۔ متبادل توانائی کے منصوبوں کے لیے 13ارب روپے کی منظوری دی گئی ہے۔ پنجاب میں پاک پتن، گوجرانوالہ، شیخو پورہ، سیال کوٹ تونسہ، مرالہ اور لاہور میں پانی جب کہ بجلی کی پیداوار کے چھوٹے منصوبے شامل ہیں۔ بلوچستان میں 20 چھوٹے ڈیموں کی تعمیر کے لیے ساڑھے چار ارب روپے مختص ہوں گے۔ گومل زام ڈیم کے کمانڈ اینڈ واٹر مینجمنٹ کے لیے 3 ارب روپے منظور کیے گئے ہیں۔

مزید خبریں :