انٹرٹینمنٹ
07 اکتوبر ، 2013

ریما عیدالاضحی پر لاہورویسٹ مینجمنٹ کمپنی سے مل کرکام کریں گی

ریما عیدالاضحی پر لاہورویسٹ مینجمنٹ کمپنی سے مل کرکام کریں گی

لاہور…فلمسٹار ریما خان عید الاضحی کے موقع پر لاہور شہر میں صفائی برقرار رکھنے کیلئے ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ساتھ مل کرکام کریں گی۔ اداکار ہ ریما نے یہ بات لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ساتھ ایم او یو پر دستخطوں کی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ فلمسٹار ریما خان کا کہناتھاکہ وہ صفائی مہم کا عملی حصہ بننے پر خوش ہیں اور چاہتی ہیں عید الاضحی کے موقع پر شہری صفائی کا خاص خیال رکھیں۔فلم اسٹار کے مطابق عید قربان پر شہر میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر دیکھنے کو ملتے ہیں جس سے بیماریاں پھیلتی ہیں۔

مزید خبریں :