دلچسپ و عجیب
20 جنوری ، 2012

برفانی ریچھ کے بچے کوانکیوبیٹر میں بوتل کے ذریعے غذا کی فراہمی

 برفانی ریچھ کے بچے کوانکیوبیٹر میں بوتل کے ذریعے غذا کی فراہمی

بیجنگ…این جی ٹی… دنیا میں ما ں کا کو ئی نعم البدل نہیں ، لیکن چین میں ماں کی جانب سے ٹھکرائے جانے والی برفانی ریچھ کے بچے کی دیکھ بھال کا ذمہ انسانوں نے سنبھال لیا ہے۔چین کے صوبے شان ڈونگ کے ایک ایکوریم میں موجود یہ برفانی ریچھ کا بچہ نیو ائیر کے موقع پر پیدا ہوا جس کے بعد اسکی ماں نے اس سے منہ پھیر لیا۔صرف آدھا کلوگرام وزن کے حامل اس نر برفانی ریچھ کی دیکھ بھال کی ذمہ داری ایکوریم کے رضاکاروں نے اب اپنے ذمہ لے لی ہے جسے انتہائی نگہداشت کی حالت میں انکیوبیٹر میں ہی بوتل کے ذریعے فیڈ کیا جاتا ہے۔

مزید خبریں :