کاروبار
22 مارچ ، 2012

ملتان ریجن میں سی این جی اسٹیشنز3دن کی بندش کے بعد کھول دیئے گئے

ملتان ریجن میں سی این جی اسٹیشنز3دن کی بندش کے بعد کھول دیئے گئے

ملتان… ملتان ریجن میں لوڈ مینجمنٹ کے تحت بند سی این جی اسٹیشن تین روز بعد آج صبح کھول دئے گئے جس کے بعد سی این جی اسٹیشن پر گاڑیوں کی قطاریں لگ گئی ہیں۔ملتان ریجن بھر میں لوڈ مینجمنٹ کے تحت تمام سی این جی اسٹیشن تین روز کے لئے بند کر دئے گئے تھے جو آج صبح 6 بجے دوبارہ کھولے گئے ۔ سی این جی اسٹیشن تین روز بعد کھولنے کے باعث سی این جی اسٹیشن پر گاڑیوں کی قطاریں لگ گئی ہیں سی این جی صارفین کا کہنا ہے کہ سی این جی کی بندش موسم میں تبدیلی کے بعد ختم کرنی چاہیئے حکومت سی این جی کی بندش کے بجائے اپنے وسائل میں اضافہ کرے۔

مزید خبریں :