22 مارچ ، 2012
ممبئی… بالی وڈ اسٹار پریانکا چوپڑا اپنی آئندہ فلم میں جیا بچن کا کردار نبھاتی نظر ائیں گی۔ ’ڈان ‘اور’ اگنی پتھ ‘کے بعد پریانکا کی یہ تیسری ری میک ہوگی جس میں وہ پرانے کرداروں کو نئے انداز میں پیش کررہی ہیں۔ اس فلم کے لیے پریانکا کو 11 کروڑ روپے کی پیش کش کی گئی ہے۔ پریانکا چوپڑہ1973 کی بلاک بسٹر فلم ’زنجیر ‘کے ری میک میں جیا بچن کا کردار ادا کریں گی۔ فلم زنجیر میں جیا کے سامنے ہیرو کے رول میں بگ بی تھے۔