22 مارچ ، 2012
کراچی… کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنر گیس لوڈ مینجمنٹ کے تحت ہفتے کی صبح سے24 گھنٹوں کے لئے بند کرد ئے جا ہیں گے ۔ سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے ہفتوار بند ش کے تحت ہفتے کی صبح9 بجے سے اتوار کی صبح 9بجے تک سی این جی اسٹیشنز 24 گھنٹوں کے لیئے بندرہیں گے۔ گزشتہ ہفتے سی این جی اسٹیشنز کی بندش ہفتے اور اتوار کے روز کی گئی تھی اس کے علاوہ گیس فیلڈ میں تکنیکی خرابی کے باعث بھی 24گھنٹوں کے لئے سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی منقطع کہ گئی تھی۔ذرائع کے مطابق اپریل کے اختتام پر گیس فراہمی میں بہتری متوقع ہے جس کے باعث سی این جی اسٹیشنز پر ہفتہ وار گیس کی لوڈ شئڈنگ ختم ہونے کی توقع ہے۔