23 اکتوبر ، 2013
نئی دلی…بھارتی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ لائن آف کنٹرول پرپاکستانی فورسز کی فائرنگ سے ایک فوجی ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے۔بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورس کے ترجمان ونود یادیو نے میڈیا سے گفت گو میں دعویٰ کیاکہ پاک فوج نے گذشتہ رات کم از کم 50 بھارتی پوسٹوں پر شدید فائرنگ اور گولا باری کی۔ ترجمان نے اسے گذشتہ دس سال میں سیز فائر کی سب سے سنگین خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ کارروائی بھارتی وزیرداخلہ کے دورے کے فوراً بعد کی گئی۔ ترجمان نے کہا کہ آرنیا پوسٹ پر گولا گرنے سے ایک بھارتی فوجی ہلاک اور چھ زخمی ہوئے۔ دوسری جانب پاکستان مسلسل بھارتی الزامات کی تردید کرتا رہا ہے۔ خود بھارتی فوج کی فائرنگ اور گولا باری سے ایک رینجرز اہل کار سمیت 7 پاکستانی شہید ہوچکے ہیں۔