23 مارچ ، 2012
نیویارک …جیسے فن کسی کی میراث نہیں اسی طرح مہارت حاصل کر نے کیلئے بھی عمر کی کوئی قید نہیں ہوتی۔بس ہمت اور جوش ہو نا ضروری ہے۔اس تصویر میں موجود اس بچے پر بھی یہی مثالیں لاگو ہو تی ہیں جس نے دو سال کی عمر میں ہی اپنی ڈانس کی صلا حیتیں دکھا کر ما ہر ڈانسرز کی چھٹی کردی۔سینکڑوں لو گوں کے مجمع کے عین وسط میں کھڑے ہو کر اس چھو ٹے میاں نے ماہر ڈانسرز کی طرح وہ لٹکے جھٹکے دکھا ئے کہ لو گوں نے تالیاں بجا کر اس کو داد دی ۔ لگتا ہے کہ یہ بچہ اپنے فن اور اہمیت سے بخوبی واقف ہے اسی لئے تو اس نے اپنی پوری پر فارمنس کے دوران سپر اسٹار جیسا رویہ بر قرار رکھا اور محفل لو ٹ لی۔